آباد کا انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ

آباد کا انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ

بزنس کمیونٹی، ٹریڈ باڈیز الیکشن میں مصروف، بروقت فائلنگ مشکل، چیئرمین

کراچی(کامرس رپورٹر)ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کے چیئرمین محمد حسن بخشی نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں فوری طور پر مزید توسیع کا مطالبہ کردیا، محمد حسن بخشی نے کہا کہ ملک بھر کی بزنس کمیونٹی اور مختلف ٹریڈ باڈیز اس وقت انتخابات کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں جسکے باعث کاروباری برادری کے لیے مقررہ مدت میں انکم ٹیکس ریٹرن کی بروقت فائلنگ مشکل ہوگئی ہے چیئرمین آباد نے کہا کہ کاروباری افراد اور تاجر برادری کی ایک بڑی تعداداس وقت مختلف تجارتی تنظیموں کے انتخابات میں حصہ لے رہی ہے اور انتخابی سرگرمیوں کے باعث انہیں اپنے ٹیکس ریٹرنز کی تیاری اور بروقت جمع کرانے کے لیے مطلوبہ وقت نہیں مل رہاانہوں نے ایف بی آر سے مطالبہ کیا کہ موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ میں مزید توسیع کی جائے ، تاکہ کاروباری برادری کو ریٹرن جمع کرانے کے لیے مناسب وقت مل سکے محمد حسن بخشی نے کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے ریٹرن فائلنگ کے لیے اضافی وقت فراہم کرنے سے کاروباری برادری کو سہولت ملے گی اور ٹیکس دہندگان بغیر کسی غیر ضروری دباؤ کے اپنے ریٹرنز مکمل اور جمع کراسکیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...