محمد یاسین نے آئی سی ایم اے پاکستان کے صدر کا عہدہ سنبھال لیا
کراچی(بزنس ڈیسک) محمد یاسین، ایف سی ایم اے نے انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کے صدر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔محمد یاسین سینئر فنانس پروفیشنل ہیں اور۔۔
دی سپیریئر گروپ کے گروپ چیف فنانشل آفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہیں ٹیکسٹائل، میڈیا، ایوی ایشن، سپلائی چین اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تجربہ حاصل ہے ۔محمد یاسین کے صدر کا منصب سنبھالنے سے توقع ہے کہ آئی سی ایم اے پاکستان کی جانب سے پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ اور صنعت و کاروباری شعبے کے ساتھ روابط مزید مضبوط بنانے کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments