بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
اسلام آباد: (دنیا نیوز) بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم کیا۔
چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے ایکس پر پیغام میں کہا کہ امید ہے مذاکرات کے اختتام پر اپوزیشن غیر مشروط طور پر اپنا لانگ مارچ ختم کرنے کا اعلان کرے گی، سیاسی مسائل کا حل سیاسی طریقے سے تلاش کرنا ہوگا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کی فعال حمایت کے ساتھ دہشت گردی کا چیلنج پاکستان کی بقا کیلئے خطرہ بن چکا، ہمیں بحیثیت قوم متحد ہو کر دہشت گردی کی لعنت کا مقابلہ کرنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہاکہ پیپلز پارٹی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے پر عزم رہی ہے اور ہمیشہ رہے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments