احد رضا میر ایک بار پھر مداحوں کی توجہ کا مرکز، مبینہ تعلقات کی چہ مگوئیاں
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز کے معروف اداکار احد رضا میر اور اداکارہ مایا علی ایک بار پھر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔
احد رضا میر اور مایا علی نے ڈراما سیریل ایک محبت اور میں ایک ساتھ کام کیا، جہاں دونوں کی سکرین کیمسٹری نے مداحوں کی توجہ حاصل کی، ڈرامے کے دوران سوشل میڈیا صارفین نے احد رضا میر کی جانب سے مایا علی کو پسند کیے جانے سے متعلق ماضی کی باتوں کو بھی دوبارہ موضوع بحث بنانا شروع کردیا۔
حال ہی میں احد رضا میر نے اپنی سالگرہ اہل خانہ کے ہمراہ منائی، تاہم مداحوں کی توجہ تقریب کی تصاویر میں موجود ایک خاص تصویر نے حاصل کرلی۔
اداکار نے سورج مکھی کے پھولوں کی تھیم کے ساتھ سالگرہ منائی، جبکہ ان کے پیچھے ایک دیوار پر زندگی کی مختلف یادگار تصاویر آویزاں تھیں، ان تصاویر میں مایا علی کے ساتھ ڈراما ’ایک محبت اور‘ کا ایک منظر بھی شامل تھا۔
مداحوں نے اس تصویر کو فوری طور پر نوٹس کیا اور اسے مایا علی کی جانب سے ڈرامے کے اختتام پر شیئر کی گئی الوداعی پوسٹ سے جوڑنا شروع کردیا، بعض سوشل میڈیا صارفین نے یہ بھی نشاندہی کی کہ احد رضا میر کی والدہ اور مایا علی ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر فالو کرتی ہیں۔
ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ احد کے لیے تو جیک پاٹ ہے، جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ مجھے تو پہلے ہی پتا تھا۔
ان سوشل میڈیا تبصروں اور مداحوں کے مشاہدات کے بعد احد رضا میر اور مایا علی کے درمیان ممکنہ قربت کے حوالے سے ایک بار پھر چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں، تاہم دونوں اداکاروں کی جانب سے اپنے تعلق کے حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین اداکارہ دانانیر مبین کی حالیہ سرگرمیوں کو بھی احد رضا میر کے ساتھ مبینہ بریک اپ سے جوڑ رہے ہیں، تاہم اس حوالے سے بھی کسی جانب سے باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔
یوں احد رضا میر اور مایا علی کی آن سکرین جوڑی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے، جبکہ دونوں اداکاروں کی جانب سے ان قیاس آرائیوں پر کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments