بچوں میں سوشل میڈیا کا استعمال روکنے اور عمر کی تصدیق کا اختیار نہیں: پی ٹی اے
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے پاس بچوں میں سوشل میڈیا کا استعمال روکنے کا اختیار نہیں۔
پی ٹی اے نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو بتایا کہ اس کے پاس 16سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے یا تمام پلیٹ فارمز پر عمر کی لازمی تصدیق نافذ کرنے کا قانونی اختیار نہیں ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق پیکا 2016 دفعہ 37صرف غیر قانونی آن لائن مواد کو بلاک یا ہٹانے کی اجازت دیتی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments