فرانس میں طلبا کا پرتشدد احتجاج، درجنوں سکول بند، پولیس سے جھڑپیں، کئی طالبعلم زخمی
پیرس: (دنیا نیوز) فرانس میں طلبا کا پرتشدد احتجاج، درجنوں سکول بند، پولیس سے جھڑپوں میں کئی طالب علم زخمی ہوگئے۔
پیرس سمیت مختلف شہروں میں ہنگامے ہوئے، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کا استعمال کیا، تقریباً دو ہزار مظاہرین گرفتار کر لئے گئے۔
مظاہرین کلاس رومز میں گنجائش سے زیادہ طلبا، اساتذہ کی کمی، سکولوں کی خستہ حال عمارتوں اور تعلیمی سہولیات کیلئے ناکافی فنڈنگ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments