جی سیون ممالک نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کیلئے اتفاق کر لیا: فرانسیسی صدر
پیرس: (دنیا نیوز) فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کا کہنا ہے کہ جی سیون ممالک کے رہنماؤں نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی لانے کے لئے ’مربوط انداز میں‘ کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا ریفائنریوں میں پیداوار کو بڑھانے کے لئے اسے ’مزید لچکدار‘ بنایا جائے گا۔
ایمانوئل میکرون نے کہا کہ بین الاقوامی توانائی ایجنسی کی نگرانی میں ’اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر‘ چار ماہ کے اندر سٹریٹجک ذخائر سے ’100 ملین بیرل تک‘ تیل جاری کیا جائے گا۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے گا جو شراکت دار ممالک کے درمیان توانائی اور پٹرولیم مصنوعات کے تبادلے میں رکاوٹ بن سکتے ہوں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments