یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یورپی ملک اپنے ڈیزل کے ذخائر سے بھاری مقدارجاری کرنے پر تیار ہوگئے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ یورپ سے ڈیزل کی فراہمی فوری شروع کر دی جائے گی، ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی ممالک کو دھمکی دی تھی کہ ڈیزل ریلیز نہ کیا تو امریکا ان کو ڈیزل کی سپلائی روک دے گا۔

صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا جنوبی کوریا کیساتھ معاہدہ مستقبل میں امریکی توانائی کے تحفظ کو مضبوط کرے گا، جنوبی کوریا کیساتھ 8.4 ارب ڈالر کا آئل ریکوری منصوبہ طے پایا ہے۔

واضح رہے کہ فرانسیسی صدر کا بھی کہنا تھا کہ جی7 ممالک اگلے 4 ماہ میں 10 کروڑ بیرل ڈیزل اور خام تیل کی سپلائی پر راضی ہوگئے ہیں۔

ایران کے تنازع کے باعث دنیا بھر میں ایندھن کی قیمتیں انتہا کو چھو رہی ہیں، برطانیہ میں بھی ڈیزل کی قیمت پہلی بار ریکارڈ 2 پاؤنڈ فی لٹر پر پہنچ چکی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...