خانپور کچے میں پولیس آپریشن: جتوئی گینگ کا ڈاکو ہلاک، 10زخمی
شکارپور: (دنیانیوز)سندھ کے علاقے خانپور کچے میں پولیس نے جرائم پیشہ سعد خانانی جتوئی گینگ کے خلاف جاری آپریشن میں ایک ڈاکو کو ہلاک کر دیا ہے۔
ایس ایس پی کلیم ملک کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت شاہ بیگ خانانی جتوئی کے نام سے ہوئی ہے، ہلاک ڈاکو قتل، پولیس مقابلوں سمیت 12 سے زائد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔
اُنہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران 10 سے زائد ڈاکو زخمی ہوئے ہیں جب کہ سرچ آپریشن میں مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جن کی تفتیش جاری ہے، پولیس کو ہلاک ڈاکو کا کرمنل ریکارڈ بھی دستیاب ہو گیا ہے۔
کلیم ملک نے مزید بتایا کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران جاری آپریشن میں اب تک 25 سے زائد ڈاکو ہلاک جبکہ سیکڑوں ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیے جا چکے ہیں، جب کہ ٹیموں کی مزید کارروائیاں جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments