راولپنڈی کے گھر سے دو بھائیوں کی لاشیں برآمد
راولپنڈی: (دنیا نیوز) پنجاب کے شہر راولپنڈی میں گھر سے 2 بھائیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
ریسکیو ترجمان کے مطابق واقعہ ظفر الحق روڈ پر پیش آیا گھر میں دو افراد کے بے ہوش ہونے کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں۔
حکام نے موقع پر پہنچ کر ایک گھر سے دو بھائیوں کی لاشیں برآمد کیں،جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی جس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی ہسپتال میں منتقل کیں۔
ابتدائی معلومات میں یہ بات سامنے آئی، مرنے والے دونوں افراد بھائی تھے جب کہ دونوں بھائیوں کی موت کی بظاہر وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments