آئی سی سی ورلڈکپ 2027: ٹکٹ بیلٹ یکم اکتوبر سے شروع ہوگا

دبئی : (دنیا نیوز) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2027 کے ٹکٹوں کے حصول کے لیے ٹکٹ بیلٹ کا آغاز یکم اکتوبر سے ہوگا۔

آئی سی سی کے مطابق ٹکٹ بیلٹ کے ذریعے شائقینِ کرکٹ کو ورلڈکپ کے میچز کے ٹکٹس تک رسائی حاصل ہوگی، جبکہ ٹکٹ بیلٹ 21 نومبر تک کھلا رہے گا۔

شائقینِ کرکٹ ٹکٹ بیلٹ کے ذریعے ورلڈکپ 2027 کے تمام میچز کے لیے ٹکٹ کی درخواست دے سکیں گے۔ ایک میچ کے لیے زیادہ سے زیادہ چار ٹکٹوں کی درخواست کی جاسکے گی۔

آئی سی سی کے مطابق ٹکٹ بیلٹ میں انٹری کے لیے شائقین سے کوئی قیمت وصول نہیں کی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...