پاکستان، آئرلینڈ اور زمبابوے کی سہ ملکی سیریز کا امکان ختم ہونے لگا
لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان، آئرلینڈ اور زمبابوے کے درمیان اگلے سال مجوزہ سہ ملکی سیریز کے انعقاد کے امکانات کم ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق تینوں ممالک کے درمیان اگلے سال سہ ملکی سیریز کی تجویز زیر غور تھی، تاہم سہ ملکی سیریز کے لیے زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کا امکان نہیں ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئرلینڈ کے ساتھ ایک ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز بھی خدشات کا شکار ہے، جبکہ آئرلینڈ کی ٹیم صرف تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرسکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق تینوں کرکٹ بورڈز کے درمیان اس حوالے سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے اور باہمی مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا تھنک ٹینک اگلے سال ہونے والے ون ڈے ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے ون ڈے میچز پر زیادہ توجہ دینا چاہتا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ سال ہونے والے ورلڈکپ کے تناظر میں قومی ٹیم کا شیڈول بھی تیار کیا جارہا ہے، جس میں ون ڈے فارمیٹ کو ترجیح دینے کی تجویز زیر غور ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments