بانی پی ٹی آئی سے منگل کو وکلا کی ملاقات کا دن، 6 نام جیل حکام کو ارسال
راولپنڈی: (دنیا نیوز) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات کے لیے منگل کا دن مقرر کر دیا گیا۔
تحریک انصاف کی جانب سے چھ وکلا کے ناموں پر مشتمل فہرست اویس یونس چودھری ایڈووکیٹ نے جیل حکام کے حوالے کر دی۔
فہرست میں بیرسٹر گوہر، نیاز اللہ نیازی، خالد یوسف چودھری، اویس یونس، فیصل ملک اور شمسہ کیانی ایڈووکیٹس شامل ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ نظر بندی کے باعث بانی پی ٹی آئی کی بہنیں ملاقات کے لیے نہیں آئیں گی، تاہم خاندان کے دیگر افراد کی آمد متوقع ہے۔
دوسری جانب بشریٰ بی بی کی فیملی کے افراد بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے جیل پہنچیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments