مدرسہ کے طالب علم سے بدفعلی کے ملزم کی ضمانت مسترد

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے مدرسہ کے طالب علم سے بدفعلی کے ملزم زین علی کی ضمانت مسترد کر دی۔

جسٹس جمال میدوخیل کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

وکیل ملزم نے دلائل دیے کہ مدعی کی جانب سے غلط مقدمہ بنایا گیا ہے، چھوٹا سے مدرسہ ہے جہاں ایسا عمل ممکن نہیں۔

جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ ایسا عمل مدرسہ میں کرنا تو زیادہ سنگین ہے۔

سرکاری وکیل نے دلائل دیے ک ملزم پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے، جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ ملزم اگر بے قصور ہے تو ٹرائل میں ثابت کرے۔

ملزم زین علی کے خلاف تھانہ ٹیکسلا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...