خانیوال: مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک دونوں ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی

خانیوال: (دنیا نیوز) تھانہ سٹی میاں چنوں کی حدود میں سی سی ڈی اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت شہباز ولد محمد حسین، سکنہ رجب آبادی سمندری، اور طارق محمود ولد علی احمد، سکنہ غلام محمد آباد فیصل آباد کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان مختلف تھانوں میں سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھے، مقابلے کے دوران ڈاکوؤں کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک شہری بھی زخمی ہوا، فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن اور تلاش کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

دوسری جانب ہلاک ڈاکوؤں کی لاشیں قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...