ڈیزل سستا، پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 2 پیسے فی لٹر اضافہ کردیا گیا
اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی جبکہ پٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا۔
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 2 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا جس کے باعث پٹرول کی نئی قیمت 391 روپے 30 پیسے فی لٹر ہوگئی۔
دوسری جانب ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 59 پیسے کی کمی کی گئی جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 408 روپے 53 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔
اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت 28 ستمبر 2026 کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کردیا۔
پٹرولیم ڈویژن کے مطابق اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں۔
اعلامیے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تبدیلیوں، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments