لاہور چیمبر انتخابات: ویژن الائنس نے ایسوسی ایٹ کلاس میں کلین سویپ کر دیا
لاہور: (دنیا نیوز) لاہور چیمبر ایسوسی ایٹ کلاس کے الیکشن میں ویژن الائنس کی تاریخی فتح ہو گئی، ویژن الائنس نے ایسوسی ایٹ کلاس کی 15 کی 15 نشستیں جیت لیں۔
ویژن الائنس نے لاہور چیمبر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بڑی کامیابی حاصل کر لی، ویژن الائنس نے ایسوسی ایٹ کلاس کے الیکشن 1053 پینل ووٹوں کے بڑے مارجن سے کلین سویپ کر دیا، پی پی بی اے الائنس ایسوسی کلاس کے الیکشن میں ایک سیٹ بھی نہ جیت سکا، نتائج کے مطابق ایسوسی ایٹ کلاس کے کل 19087 ووٹوں میں سے 9728 ووٹ کاسٹ ہوئے، ویژن الائنس نے 4523 پینل ووٹس حاصل کرکے کلین سویپ کیا۔
لاہور چیمبر کے الیکشن کمشنز سجاد افضل نے کہا کہ پی پی بی اے نے 3470 پینل ووٹ حاصل کئے اور دوسرے نمبر پر رہے، پیاف میاں شفقت 39 پینل ووٹ حاصل کر سکا جبکہ 310 ووٹ منسوخ ہوئے اور سپلٹ ووٹ 1386 رہے، الیکشن پر امن ماحول میں ہونے پر الیکشن کمیشن اراکین نے ویژن الائنس، پی پی بی اے الائنس اور پیاف میاں شفقت گروپ کا شکریہ ادا کیا۔
اس سے ایک دن پہلے کارپوریٹ کلاس کے انتخابات میں ویژن الائنس نے 15 نشستوں میں 13 پر کامیانی حاصل کی جبکہ پی پی بی الائنس کے دو امیدوار کامیاب ہوئے، 30 ایگزیکٹو کمیٹی ممبران کے مرحلہ وار انتخابات میں 28 امید وار ویژن الائنس جبکہ 2 امیدوار پی پی بی الائنس کے کامیاب ہو سکے ہیں۔
ویژن الائنس کے لیڈران خواجہ شاہ زیب اکرم نے کہا کہ لاہور کی بزنس کمیونٹی کا شکریہ ادا کرنے کیلئے الفاظ نہیں ہیں، لاہور کی بزنس کمیونٹی سے کیا وعدہ نبھایئں گے اور لاہور کے تاجر کی عزت کی بحالی کیلئے میدان عمل میں رہیں گے۔
اس موقع پر ویژن الائنس کے رہنماؤں سہیل نثار، صابر حمید، ناصر حمید سمیت دیگر بھی موجود تھے، لاہور چیمبر کے نومنتخب عہدیدران نامزد صدر علی حسام اصغر، سینئر نائب صدر اور نائب صدر یکم اکتوبر سے اپنے عہدوں کا چارج سنبھالیں گے۔
وزیراعلی مریم نواز شریف نے لاہور چیمبر کے الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے پر ویژن الائنس کے رہنما علی حسام اصغر اور دیگر کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، اپنے بیان میں وزیراعلی کا کہنا تھا کہ امید ہے لاہور چیمبر کے عہدیداران صنعت و تجارت کے فروغ میں حکومتِ پنجاب کا ساتھ نبھائیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments