نوشہرو فیروز: بائی پاس کے قریب فائرنگ، خاتون جاں بحق، شوہر زخمی

نوشہرو فیروز: (دنیا نیوز) اندرون سندھ کے علاقے نوشہرہ فیروز میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق جب کہ شوہر زخمی ہوگیا۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ واقعہ  بائی پاس کے قریب  پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح ملزمان نے آتے ہی  فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ اس کا شوہر زخمی ہوگیا۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، پولیس اور امدادی ٹیموں نے لاش اور زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمی کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی کا آغاز کردیا ہے جب کہ فائرنگ کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...