عباس عراقچی کی روسی وزیر خارجہ سے ملاقات، تنازع کے سفارتی حل پر زور

ماسکو: (شاہد گھمن)‌ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایران کے گرد جاری تنازع کو مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ بحران کا کوئی متبادل فوجی حل نہیں۔

دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے اعلیٰ سطحی ہفتے کے موقع پر ہوئی۔

روسی وزارت خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران خطے اور عالمی سطح پر موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ ایران سے متعلق حالیہ پیش رفت خصوصی طور پر زیر بحث آئی۔

روسی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق دونوں فریقوں نے اس مؤقف پر زور دیا کہ ایران کے گرد پیدا ہونے والے بحران کا حل صرف سفارتی ذرائع سے ہی ممکن ہے۔

ماسکو کا کہنا ہے کہ روس خطے میں کشیدگی میں کمی اور اختلافات کو سیاسی و سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی حمایت جاری رکھے گا۔

روسی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں موجودہ بحران کو امریکہ اور اسرائیل کے اقدامات سے منسلک کرتے ہوئے ان اقدامات کو غیر قانونی قرار دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...