ایران مذاکرات کیلئے تیار ہے لیکن طاقت کی زبان قبول نہیں کرے گا، ایرانی صدر

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکا کو دوٹوک پیغام دیا ہے کہ ایران مذاکرات کیلئے تیار ہے لیکن طاقت کی زبان قبول نہیں کرے گا۔

ایرانی صدر نے نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایران نے کسی ملک پر حملہ نہیں کیا بلکہ اپنے دفاع میں کارروائیاں کیں، امریکا جسے تباہ کرنا چاہتا ہے اس پر دہشت گردی کا الزام لگا دیتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کیلئے کسی سے اجازت کی ضرورت نہیں، ایران خطے میں سلامتی کیلئے شراکت چاہتا ہے، ہمسایوں کو بھی مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔

ایرانی صدر نے مزید کہا کہ ٹرمپ کی دھمکی آمیز تقریر سُننے کے بعد انہوں نے جواب دینے کا فیصلہ کیا، اقوام متحدہ میں اپنی تیار تقریر سے ہٹ کر تقریر کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...