کارکن کے قتل پر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکرٹری کا شدید اظہارِ مذمت

کراچی: (دنیا نیوز) فنکشنل لیگ کے کارکن سعید نواز کے بہیمانہ قتل پر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکرٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے شدید اظہارِ مذمت کیا ہے۔

اپنے بیان میں سردارعبدالرحیم نے کہا کہ سندھ حکومت امن و امان کی صورتحال پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، کراچی کے شہریوں کو منشیات فروشوں اور ڈکیتوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، شہری اپنے گھروں میں بھی محفوظ نہیں، جرائم پیشہ عناصر نت نئی وارداتوں میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکمران صرف نوٹس لینے کی خبریں جاری کرکے خود کو بری الذمہ سمجھتے ہیں، کراچی میں جرائم میں اضافے کے باعث شہریوں میں شدید خوف وہراس پایا جاتا ہے،سعید نواز کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔

سردار عبدالرحیم کا مزید کہنا تھا کہ حکومت مقتول سعید نواز کے اہل خانہ کو انصاف فراہم کرے، دکھ کی اس گھڑی میں فنکشنل لیگ سعید نوازکے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...