شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک

وانا: (دنیا نیوز) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 8 دہشت گرد مارے گئے۔

 سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مکمل تباہ کردیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن میں 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا جن کے قبضے سے بھاری مقدارمیں اسلحہ و گولہ بارود اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق خوارج نے فورسز سے بچنے کے لیے مسجد کو بطور ڈھال استعمال کرنے کی کوشش کی تاہم فورسز نے مسجد کے تقدس کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے مہارت سےخوارج کو نشانہ بنایا۔

سکیورٹی فورسز خیبرپختونخوا سے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...