پاکستانی و لبنانی وزرائے اعظم کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
نیویارک: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر جمہوریہ لبنان کے وزیراعظم نواف سلام سے ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور لبنان کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے لبنان کی خود مختاری، سیاسی آزادی، اتحاد اور علاقائی سالمیت کیلئے پاکستان کی مستقل حمایت کو دہرایا۔
— Prime Minister s Office (@PakPMO) September 24, 2026
وزیراعظم نے مقبوضہ لبنانی علاقوں سے اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر مکمل عملدرآمد پر زور دیا۔
علاوہ ازیں دونوں رہنماؤں نے اعلیٰ سطحی روابط، تجارت و سرمایہ کاری، دفاع اور ادارہ جاتی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments