شرجیل میمن سندھ حکومت کی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں: علی خورشیدی

کراچی: (دنیا نیوز) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے کہا کہ شرجیل میمن ماضی کے الزامات کی آڑ میں آج کی سندھ حکومت کی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل میں کہا ایم کیو ایم پر بات کرنے کے بجائے اپنی کارکردگی کا حساب دیں، سترہ سال سے سندھ پر حکومت کرنے والوں کو ہر ناکامی کا ملبہ ماضی پر ڈالنے کا حق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ماضی ہی ہر خرابی کی وجہ ہے تو سترہ سالہ سندھ حکومت نے کراچی کے مسائل حل کیوں نہیں کیے؟ کراچی کی صنعت اور سرمایہ کاری کیلئے سندھ حکومت نے کیا عملی اقدامات کئے؟

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...