اسلام آباد میں غیر ملکی باشندے کے گھر مسلح ڈکیتی، مقدمہ درج
اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد میں غیر ملکی باشندے کے گھر مسلح ڈکیتی کے دوران 80 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے۔
مقدمے کے متن کے مطابق پانچ ڈاکو غیر ملکی باشندے کو یرغمال بنا کر 80 لاکھ روپے اور قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے، مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مقدمے کے مطابق پانچ میں سے ایک ڈاکو پولیس وردی میں تھا، ملزمان تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک گھر میں موجود رہے۔
ملزمان نے سکیورٹی گارڈ، باورچی اور ٹرانسلیٹر کو بھی یرغمال بنایا، گھر کی تلاشی کے دوران ملزمان نے 80 لاکھ روپے لوٹے۔
پولیس نے ڈکیتی کی واردات کے مختلف شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments