کون بنے گا آزاد جموں و کشمیر کا صدر؟ انتخاب آج ہوگا
مظفرآباد: (دنیا نیوز) کون بنے گا آزاد جموں و کشمیر کا صدر؟ انتخاب آج ہوگا۔
قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج صبح 10 بجے طلب کر لیا گیا، ن لیگ کے ڈاکٹر نجیب نقی، پیپلزپارٹی کے لطیف اکبر صدارتی امیدوار ہیں، صدارتی انتخاب کیلئے پولنگ صبح 10 سے دوپہر 1 بجے تک ہوگی۔
واضح رہے کہ آزاد جموں و کشمیر کونسل کی چار نشستوں پر انتخابات کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے، پولنگ 12 اکتوبر کو ہوگی، الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی یکم اکتوبر صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک جمع کروائے جا سکیں گے، امیدواروں کی حتمی فہرست 9 اکتوبر کو جاری ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments