عباس عراقچی کی امریکی حکام سے ملاقات پر ایرانی رکن پارلیمنٹ نے سوال اٹھا دیا

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن ابراہیم رضائی نے وزیر خارجہ عباس عراقچی کی امریکی حکام سے ملاقات پر سخت ردعمل دے دیا۔

ابراہیم رضائی نے عباس عراقچی کی امریکی حکام سے ملاقات پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ عراقچی کی ملاقات سے تہران کا مؤقف کمزور ہوا، وزارت خارجہ پالیسی ساز نہیں، پالیسی پر عملدرآمد کا ادارہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عباس عراقچی بتائیں امریکی نمائندے سے ملاقات کس اختیار کے تحت کی، ایران کی شرائط امریکا تک پہنچا دی گئی ہیں، شرائط کی آڑ میں ملاقات کا جواز تراشنا کمزوری کی علامت ہے۔

ابراہیم رضائی کا مزید کہنا تھا کہ خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی لاپرواہی کا میدان نہیں، پارلیمنٹ ایرانی قوم کے مفادات کا دفاع کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...