توشہ خانہ کے قواعد مزید سخت، وفاقی حکومت نے نئے رولز نافذ کر دیئے
اسلام آباد: (دنیا نیوز) توشہ خانہ کے قواعد مزید سخت کر دیئے گئے جس کے مطابق وفاقی حکومت نے نئے رولز نافذ کر دیئے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
توشہ خانہ میں موجود اور موصول ہونے والے تمام تحائف کی نیلامی ہوگی، نیلامی کی رقم پسماندہ علاقوں میں بچیوں کی تعلیم پر خرچ کی جائیگی، ہر مالی سال توشہ خانہ میں موصول تمام تحائف کا تھرڈ پارٹی آڈٹ ہوگا۔
تمام تحائف کھلی عوامی نیلامی میں فروخت ہوں گے، ثقافتی، تاریخی اور سفارتی حساس تحائف نیلام نہیں کئے جائیں گے، سرکاری عہدیداران اور ان کے خاندان نیلامی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments