لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود مکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرر

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت پاکستان نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کو معاہدے کا پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حکومت پاکستان نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود کی تقرری کا اعلان کیا ہے۔ وہ ریاض میں قائم کیے جانے والے اتحاد کے جنرل سیکریٹریٹ کی قیادت کریں گے۔

دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت قائم ہونے والے اتحاد کے جنرل سیکریٹریٹ کی سربراہی سیکرٹری جنرل کریں گے، جس کا مرکز ریاض میں ہوگا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...