ٹی 20 کے کپتان سلمان علی آغا کی چھٹی کا امکان

لاہور: (دنیا نیوز) ٹی 20 کے کپتان سلمان علی آغا کی چھٹی کا امکان پیدا ہوگیا، سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز کیلئے سلمان علی آغا کو آرام دیئے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق صاحب زادہ فرحان کو سری لنکا کے خلاف قومی ٹی 20 ٹیم کی کپتانی دیئے جانے کا امکان ہے، صاحب زادہ فرحان کو ایشین گیمز کے لئے قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے۔

ہیڈ کوچ مائک ہیسن صاحب زادہ فرحان کو کپتان رکھے جانے کے حق میں ہیں، 2028ء کے ٹی 20 ورلڈ کپ کو مدنظر رکھ کر کھلاڑیوں کا پول تیار کرنے کا منصوبہ ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی 20 میچز کی سیریز شیڈول ہے، ٹی ٹوئنٹی سیریز 9, 11 اور 13 اکتوبر کو راولپنڈی میں شیڈول ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...