پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کیخلاف نفرت انگیز تقریر پر مقدمہ درج

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کیخلاف نفرت انگیز تقریر پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

نیشنل سائبر کرائم ایجنسی اسلام آباد نے مقدمہ درج کیا، متن کے مطابق نفرت اور اشتعال انگیز تقریر سوشل میڈیا کے مختلف اکاؤنٹس پر چلائی گئی، جنید اکبر نے حکومتی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی دھمکی دی۔

دھمکی سے اموات کا خدشہ پیدا کرنے کی کو شش کی گئی، جس طرح سومنات پر حملے ہوئے اسی طرح اسلام آباد پر حملے ہوں گے، تقریر کے متن مقدمہ میں شامل ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...