میر رضا کیس: پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کی جوڈیشل کمیشن کو ہراسانی، منفی مہم کی شکایت

کراچی: (دنیا نیوز) میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ نے جوڈیشل کمیشن کو ہراسانی اور منفی مہم کی شکایت کردی۔

ڈاکٹر سمیہ نے لکھا ڈاکٹر اسامہ نے نجی گفتگو کے ایڈٹ شدہ حصے لیک کرکے ساکھ متاثر کرنے کی کوشش کی، نجی گفتگو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنے سے اصل معاملے سے توجہ ہٹنے کا خدشہ ہے۔

ڈاکٹر اسامہ کے بیانات سے انکے طرز عمل پر سوالات اٹھتے ہیں، کمیشن اجازت دے تو ڈاکٹر اسامہ سے گفتگو کا مکمل ریکارڈ کمیشن کے روبرو پیش کرنے کو تیار ہوں۔

ڈاکٹر اسامہ عبوری پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کو درست قرار دیکر حتمی رپورٹ کو تسلیم نہیں کر رہے، جوڈیشل کمیشن کی گزشتہ روز کی کارروائی کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔

کمیشن کی پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کے خلاف سوشل میڈیا مہم کی تحقیقات کیلئے ڈائریکٹر این سی سی آئی اے کراچی کو سینئر افسر مقرر کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

پولیس سرجن اور ڈاکٹر اسامہ کے درمیان پیغامات کے تبادلے کی جامع تحقیقات کی ہدایت کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...