لبنانی وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات، خودمختاری کے احترام پر زور
نیویارک: (دنیا نیوز) لبنان کے وزیراعظم نواف سلام کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی ہے۔
دوران ملاقات میں لبنانی صدر نے کہا کہ لبنان علاقائی جنگوں کا میدان نہیں بننا چاہتا، ایران کے ساتھ تعلقات میں نیا باب کھولنے کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے ایران پر لبنان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے اور دونوں ممالک کی خودمختاری کا احترام کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ لبنان اپنی سلامتی، استحکام اور معیشت کے حوالے سے پہلے ہی بھاری قیمت ادا کر چکا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments