چین نے امریکی F-35 سٹیلتھ لڑاکا طیارے کے حساس پرزوں کو قبضے میں لے لیا

واشنگٹن: (دنیا نیوز) چینی حکومت نے امریکی F-35 سٹیلتھ لڑاکا طیارے کے ممکنہ طور پر حساس پرزوں کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق طیارے کہ یہ پرزے آسٹریلیا سے امریکا بھیجے جارہے تھے تاہم یہ پراسرار طور پر ہانگ کانگ منتقل ہو گئے، ذرائع کے مطابق مئی کے اواخر میں کوریئر کمپنی کے ذریعے آسٹریلوی فوج کے F-35 طیارے کی کاک پٹ کینوپی اور ویپنز بے ڈور معائنے اور ممکنہ مرمت یا تلف کرنے کے لئے امریکا بھیجے جا رہے تھے۔

امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کی جانب سے فراہم کردہ ان دونوں پرزوں پر ریڈار کی لہروں کو جذب کرنے والا خاص مواد لگا ہوا تھا جو ان طیاروں کی اسٹیلتھ صلاحیتوں کو بڑھاتا ہے۔

پرواز امریکا جاتے ہوئے جنوبی کوریا رکی اور وہاں سے اسے ہانگ کانگ کی طرف موڑ دیا گیا تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ طیارہ جنوبی کوریا کیوں رکا، اسے ہانگ کانگ کیوں بھیجا گیا، یا یہ پرزے جان بوجھ کر وہاں اتارے گئے یا محض کسی غلطی کا نتیجہ تھے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی کانگریس کی کم از کم 2 کمیٹیاں اس بات کی تحقیقات کر رہی ہیں کہ یہ حساس پرزے چینی ہاتھوں میں کیسے پہنچے۔

امریکی محکمہ دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکام ایف 35 کے ناکارہ پرزوں کی ترسیل کے مسئلے سے آگاہ ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...