نیتن یاہو کا جہاز گزرنے کیوں دیا؟ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا فرانس پر دوہرے معیار کا الزام
نیویارک: (دنیا نیوز) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے نیتن یاہو کے جہاز کو اپنی فضاؤں سے گزرنے کی اجازت دینے پر فرانس پر دوہرے معیار کا الزام لگا دیا۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا تھا کہ ایک جانب تو فرانسیسی صدر میکرون اقوام متحدہ میں تقریر کے دوران بین الاقوامی قانون کی پاس داری کی بات کر رہے تھے جبکہ دوسری جانب انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو فرانس کی فضائی حدود پر سے پرواز کی اجازت بھی دے دی۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا تھا کہ جب فرانس نے ایک ایسے اسرائیلی وزیراعظم کو اپنی فضاؤں تک رسائی دی جو انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ہے تو کیا فرانس بھی مجرموں کے سزا سے فرار میں حصے دار نہیں؟
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے فرانس کا نام لئے بغیر سوال کیا کہ غزہ میں جو کچھ ہوا اس کے بعد آپ کی بے عملی کے سبب آپ کی ساکھ کیا رہ جاتی ہے؟
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments