عالمی و مقامی سطح پر سونا مزید ہزاروں روپے سستا ہوگیا

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ مزید کم ہوگئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 56 ڈالر کی کمی کے ساتھ 4 ہزار 258 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 600 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 800 روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔

قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 48 ہزار 336 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 84 ہزار 175 روپے ہوگئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...