ترکمانستان نے ایرانی طیارے کو فضائی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا

تہران: (دنیا نیوز) ترکمانستان نے ایرانی طیارے کو اپنی فضائی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا، اجازت نہ ملنے پر ایرانی پرواز کو واپس تہران لوٹنا پڑا۔

ایرانی سول ایوی ایشن کے مطابق ایرانی طیارے کو ہنگامی طور پر تہران کے امام خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتارا گیا، ایران کی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے ترجمان مجید اخوان نے واقعے کی تصدیق کردی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات جانے والی تمام ایرانی ایئرلائنز کی پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

ایرانی حکام کے مطابق متحدہ عرب امارات نے پروازوں کی معطلی سے متعلق ایران کو تاحال باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا۔

ترجمان ایرانی سول ایوی ایشن کے مطابق اماراتی ہوائی اڈوں کے ڈپارچر بورڈز سے ایرانی پروازوں کا شیڈول ہٹا دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...