ٹرمپ آج وائٹ ہاؤس میں چینی صدر شی جن پنگ کی میزبانی کریں گے
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج وائٹ ہاؤس میں چینی صدر شی جن پنگ کی میزبانی کریں گے، دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم دوطرفہ امور پر بات چیت ہوگی۔
ملاقات میں تجارتی محصولات، مصنوعی ذہانت کے ضوابط اور ایران سمیت اہم معاملات زیر بحث آنے کا امکان ہے۔
وائٹ ہاؤس میں صدر شی جن پنگ کے اعزاز میں خصوصی تقریب ہوگی، جس کے بعد ٹرمپ اور شی جن پنگ کے درمیان دوطرفہ ملاقات ہوگی۔
وائٹ ہاؤس میں صدر شی جن پنگ کے اعزاز میں شاندار سرکاری عشائیہ بھی دیا جائے گا، جس میں امریکی حکام سمیت ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کی بڑی کمپنیوں کے سربراہان شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: چینی صدر امریکا پہنچ گئے، ٹرمپ نے تاریخی ریڈ کارپٹ استقبال کیا، توپوں کی سلامی
ڈونلڈ ٹرمپ اور شی جن پنگ سرکاری عشائیے سے خطاب بھی کریں گے۔
شی جن پنگ کا یہ دورہ واشنگٹن میں ایک دہائی سے زائد عرصے بعد پہلا دورہ ہے، وائٹ ہاؤس کے مطابق وہ آخری بار 2015 میں واشنگٹن آئے تھے۔
دورے کے آغاز پر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو جوائنٹ بیس اینڈریوز پر شی جن پنگ اور ان کی اہلیہ پنگ لی یوان کا ذاتی طور پر استقبال کیا، جسے غیر معمولی سفارتی پروٹوکول قرار دیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments