آبنائے ہرمز اور باب المندب کا بلیک میلنگ کیلئے استعمال ناقابلِ قبول : سعودیہ وزیرِ خارجہ

نیویارک:(دنیا نیوز) سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز اور باب المندب کا بلیک میلنگ کیلئے استعمال ناقابلِ قبول ہے۔

 اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بین الاقوامی جہاز رانی کے تحفظ کو مشترکہ ذمہ داری قرار دیا ہے، سعودی عرب آبنائے ہرمز اور باب المندب میں جہاز رانی کی آزادی اور تحفظ پر زور دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور خطے کے دیگر ممالک ایرانی حملوں کا نشانہ بنے ہیں جب کہ آبی گزرگاہوں کو بلیک میلنگ کے لیے استعمال کرنا قابل قبول نہیں۔

سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خطے میں کشیدگی میں کمی لانے کے لیے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی پاسداری کی اشد ضرورت ہے۔

فیصل بن فرحان نے کہا کہ خلیجی سلامتی کا تعلق توانائی اور سپلائی چین کے تسلسل سے ہے، اس لیے بین الاقوامی آبی گزرگاہوں کا محفوظ رہنا انتہائی اہم ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ خطے کو بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں سے پاک ہونا چاہیے، فلسطینی عوام کی جبری بے دخلی کی تمام کوششیں مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو غیرمعمولی نوعیت کے چیلنجز کا سامنا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...