مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد ترقی کے بھارتی دعوؤں کی حقیقت سامنے آگئی
نئی دہلی: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد ترقی کے بھارتی دعوؤں کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی، ممبر اسمبلی نے بھارتی حکومت کو کھری کھری سنا دیں۔
مقبوضہ کشمیر پر قابض مودی حکومت نے وادی کے عوام سے آزادی چھیننے کے بعد بنیادی انسانی ضروریات کا حق بھی چھین لیا۔
مقبوضہ کشمیر کے ضلع ڈوڈہ سے منتخب ممبر قانون ساز اسمبلی مہراج ملک نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے کئی علاقوں میں لوگ آج بھی پینے کے پانی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈوڈہ میں 2 سال سے واٹر کنکشن نہ ملنے پر عوام خوار ہیں، پینے کا پانی تک میسر نہیں، زندگی عذاب بن چکی۔
ممبر قانون ساز اسمبلی کی کڑی تنقید سے واضح ہوگیا ہے کہ مودی حکومت مقبوضہ کشمیر کی اصل صورتحال کو دنیا سے چھپانے کیلئے ترقی کے جھوٹے دعوے کر رہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments