ایشین گیمز: نیپال کے ہاتھوں افغان کرکٹ ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست کا سامنا
ٹوکیو: (ویب ڈیسک) ایشین گیمز کے کرکٹ ایونٹ میں نیپال نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے ہرا کر اہم کامیابی حاصل کر لی۔
جاپان میں جاری ایشین گیمز کے کرکٹ مقابلوں میں گروپ اے کے میچ میں افغانستان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز بنا سکی، افغانستان کی جانب سے فیصل خان اور نجیب اللہ زدران نے 30، 30 رنز کی اننگز کھیلی۔
نیپال کی جانب سے کوشل بھرٹل نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ للت راج بنشی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں نیپال نے پراعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف 16 گیندیں قبل 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، اس کامیابی کے ساتھ نیپال نے گروپ اے میں اہم کامیابی اپنے نام کرلی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments