خانیوال: زیر ِتربیت نرس سے مبینہ زیادتی، مرکزی ملزم گرفتار

خانیوال: (دنیا نیوز) ٹھٹھہ صادق آباد میں زیر ِتربیت نرس سے مبینہ زیادتی کرنے والے مرکزی ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق 2 افرا نے مریم نواز ہیلتھ کلینک میں زیرِ تربیت نرس کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، ڈی پی او محمد عابد نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے دیگر ملوث ملزمان کی گرفتاری کے بھی احکامات جاری کیے۔

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ خواتین سے زیادتی اور تشدد کے مرتکب عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی ہوگی، خواتین کے تحفظ، عزت اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...