78 سالہ سکاٹش خاتون کا فورٹ نائٹ سٹریمنگ میں عالمی ریکارڈ

ایڈنبرا: (ویب ڈیسک) سکاٹ لینڈ کی 78 سالہ خاتون گیمر کیتھ بووی نے آن لائن پلیٹ فارم ٹوئچ پر فورٹ نائٹ کی معمر ترین خاتون اسٹریمر کا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

کیتھ بووی گزشتہ 9 برس سے ٹوئچ پر اپنے گیمنگ سیشنز grumpygran48 کے نام سے لائیو سٹریم کر رہی ہیں، انہوں نے 2017 میں اپنے پوتے کو فورٹ نائٹ کھیلتے دیکھا تو پہلی ہی نظر میں اس گیم میں دلچسپی پیدا ہوگئی۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے کیتھ بووی نے بتایا کہ تقریباً نو برس گزرنے کے باوجود وہ آج بھی فورٹ نائٹ اسی شوق سے کھیلتی ہیں، انہوں نے مختلف ویڈیو گیمز آزما کر دیکھیں، تاہم فورٹ نائٹ جیسی دلچسپی انہیں کسی دوسری گیم میں محسوس نہیں ہوئی۔

کیتھ بووی کے مطابق وہ خود کو محض گیمر کہنے کے بجائے ’’فورٹ نائٹر‘‘ کہنا زیادہ پسند کرتی ہیں، انہوں نے عمر کو اپنے شوق کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیا اور مسلسل گیمنگ سے وابستہ رہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...