نسل کشی کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا، ترک صدر

انقرہ: (دنیا نیوز) ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نسل کشی کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا۔

اپنے بیان میں ترک صدر نے کہا کہ جنگی جرائم کے مرتکب افراد عدالتوں میں ہونے چاہئیں، جنگی جرائم کے ملزمان کو اپنے جرائم کا جواب دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام تنہا یا بے سہارا نہیں، غزہ کے عوام حقوق اور انصاف کی جدوجہد میں اکیلے نہیں ہیں، ترکیے مظلوموں کی آواز بنتا رہے گا۔

رجب طیب اردوان کا مزید کہنا تھا کہ ترکیے کی مسلسل 24 سہ ماہیوں سے اقتصادی ترقی جاری، ترکیے اس وقت دنیا کی 16ویں بڑی معیشت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...