بالائی و وسطی پنجاب میں پیر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں پیر کو بارش کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں کل موسم کی صورتحال میں تبدیلی متوقع ہے، اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ بالائی خیبر پختونخوا میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

موسم کا احوال بتانے  والوں کا کہنا تھا کہ بعض مقامات پر تیز بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...