کوہاٹ پولیس لائنز دھماکے سے متعلق سی ٹی ڈی کی تحقیقات جاری

کوہاٹ: (دنیا نیوز) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی تفتیشی ٹیم کی 18 ستمبر کو کوہاٹ میں پرانی پولیس لائنز پر خودکش دھماکے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

تفتیشی حکام کے مطابق دہشت گرد پولیس لائنز تک بارود سے بھری گاڑی اور رکشہ استعمال کر کے پہنچے، خودکش بمبار رکشے جبکہ 2 دہشت گرد موٹرسائیکل پر پولیس لائنز تک پہنچے۔

حکام کے مطابق دہشت گرد حملے کیلئے آئی ای ڈیز، دستی بم اور بھاری اسلحہ ساتھ لائے تھے، جبکہ واردات سے قبل پولیس لائنز کی کئی بار ریکی بھی کی گئی۔

تفتیشی حکام کے مطابق واردات میں ملوث سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں، سہولت کاروں میں مکان دینے والے اور پولیس لائنز تک رسائی ممکن بنانے والے افراد شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق کچھ اہم شواہد فارنزک کے لئے بھجوائے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...