این اے 168 بہاولپور ضمنی انتخاب، پاک فوج اور رینجرز کی تعیناتی کی درخواست

بہاولپور: (دنیا نیوز) بہاولپور کے حلقہ این اے 168 میں ضمنی انتخاب کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب نے پاک فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے لیے وفاقی حکومت کو مراسلہ ارسال کردیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے ضمنی انتخاب کے دوران پاک فوج کی 10 کوئیک رسپانس فورس ٹیمیں تعینات کرنے کی درخواست کی ہے، ہر کوئیک رسپانس فورس ٹیم 10 اہلکاروں پر مشتمل ہوگی، مجموعی طور پر پاک فوج کے 100 اہلکار طلب کیے گئے ہیں۔

مراسلے میں بہاولپور میں پاکستان رینجرز پنجاب کی 2 کمپنیاں بھی تعینات کرنے کی درخواست کی گئی ہے، پاک فوج کی ٹیمیں فوری کارروائی جبکہ رینجرز کی کمپنیاں مستقل تعیناتی کے لیے طلب کی گئی ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے پاک فوج اور رینجرز کی تعیناتی 26 ستمبر سے 27 ستمبر تک کرنے کی درخواست کی ہے، این اے 168 بہاولپور میں ضمنی انتخاب 27 ستمبر کو ہوگا۔

مراسلے کے مطابق ضمنی انتخاب کے پُرامن، شفاف اور محفوظ انعقاد کے لیے فوج اور رینجرز طلب کی گئی ہیں، پاک فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

رینجرز کی تعیناتی پاکستان رینجرز آرڈیننس 1959 اور انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر بہاولپور نے 17 ستمبر کو فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے لیے خط لکھا تھا، محکمہ داخلہ پنجاب نے 18 ستمبر کو وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلہ ارسال کیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی حکومت سے ضروری کارروائی کرنے اور فیصلے سے آگاہ کرنے کی درخواست کی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...