سندھ اور مالدیپ کے درمیان پارلیمانی روابط اور تعاون بڑھانے پر زور
کراچی: (دنیا نیوز) مالدیپ کے اعلیٰ سطح کے پارلیمانی وفد نے سندھ اسمبلی کا دورہ کیا، سپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے وفد کا استقبال کیا۔
سپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے مالدیپ کے سپیکر عبدالرّحیم عبداللہ کی قیادت میں پارلیمانی وفد سے ملاقات کی، جس میں سندھ اور مالدیپ کے درمیان پارلیمانی روابط اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔
.jpg)
سپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ تجارت، سیاحت، تعلیم، صحت، نوجوانوں کی ترقی اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، پاکستان اور مالدیپ کے درمیان تجارتی و معاشی تعاون کے فروغ کے وسیع امکانات موجود ہیں۔
سید اویس قادر شاہ نے فضائی و بحری رابطوں کو مزید بہتر بنانے اور صوبائی سطح پر پاکستان، مالدیپ پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے قیام کی تجویز بھی دی۔
.jpg)
اس موقع پر سپیکر پیپلز مجلس مالدیپ عبدالرّحیم عبداللہ نے کہا کہ پاکستان اور مالدیپ کے تعلقات دیرینہ اور برادرانہ ہیں۔
مالدیپ کے سپیکر نے پاکستان کی جانب سے 1998 میں مالدیپ کی پارلیمنٹ ہاؤس کی تعمیر میں تعاون کو سراہا اور اسے پاک مالدیپ دوستی کی دیرپا علامت قرار دیا۔
.jpg)
مالدیپ کے پارلیمانی وفد نے تاریخی اولڈ اسمبلی ہاؤس اور نیو اسمبلی ہاؤس کا دورہ بھی کیا۔
سپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ کی جانب سے مالدیپ کے پارلیمانی وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا، وفد کو سندھی ٹوپیاں، اجرکیں اور یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔
.jpg)
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments