لاہور ہائیکورٹ میں پانچ روز کے دوران 3415 مقدمات دائر، 6473 نمٹا دیے گئے

لاہور:( محمد اشفاق) لاہور ہائیکورٹ نے 21 سے 25 ستمبر 2026 تک پرنسپل سیٹ لاہور اور تینوں علاقائی بنچوں میں دائر اور نمٹائے گئے مقدمات کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

رپورٹ کے مطابق پانچ روز کے دوران لاہور ہائیکورٹ اور اس کے علاقائی بنچوں میں مجموعی طور پر 3415 مقدمات دائر ہوئے جبکہ 6473 مقدمات نمٹا دیے گئے، یوں اس عرصے میں دائر ہونے والے مقدمات کے مقابلے میں تقریباً دوگنا مقدمات نمٹائے گئے۔

اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ پر پانچ روز میں 1957 مقدمات دائر اور 3301 نمٹائے گئے، ملتان بنچ میں 761 مقدمات دائر جبکہ 1877 مقدمات نمٹائے گئے، راولپنڈی بنچ میں 352 مقدمات دائر اور 409 نمٹائے گئے، جبکہ بہاولپور بنچ میں 345 مقدمات دائر اور 886 مقدمات نمٹائے گئے۔

کیسز کی نوعیت کے لحاظ سے 352 سول مقدمات دائر ہوئے جبکہ 664 نمٹائے گئے، فوجداری نوعیت کے 1289 مقدمات دائر اور 2514 نمٹائے گئے۔ ٹیکس سے متعلق 30 مقدمات دائر جبکہ 102 نمٹائے گئے۔

اسی طرح 1739 رِٹ پٹیشنز دائر ہوئیں اور 3178 نمٹائی گئیں، جبکہ کمرشل نوعیت کے 5 مقدمات دائر اور 15 نمٹائے گئے۔

روزانہ کی بنیاد پر جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ  21ستمبر کو 376 مقدمات دائر اور 765 نمٹائے گئے، 22 ستمبر کو 442 دائر اور 734 نمٹائے گئے، 23 ستمبر کو 491 دائر اور 725 نمٹائے گئے، 24 ستمبر کو 386 دائر اور 815 نمٹائے گئے جب کہ 25 ستمبر کو 262 مقدمات دائر اور 262 نمٹائے گئے۔

رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی جانب سے سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے وضع کی گئی پالیسیوں کے تحت مقدمات نمٹانے کی رفتار میں اضافہ ہوا ہے۔

پانچ روزہ اعداد و شمار میں عدالت عالیہ کی پرنسپل سیٹ اور علاقائی بنچوں کی کارکردگی کے ساتھ مختلف نوعیت کے مقدمات کی دائرگی اور نمٹانے کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...