1.2 ارب ڈالر کی قسط: پاکستان اور آئی ایم ایف میں باقاعدہ مذاکرات آج شروع ہوں گے

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت اور پاکستان کے دورے پر موجود عالمی مالیاتی فنڈ کے سٹاف مشن کے درمیان 7 ارب ڈالر کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی کے چوتھے جائزے اور ریزیلینس سپورٹ فیسیلٹی کے تیسرے جائزے کے لیے باضابطہ مذاکرات آج شروع ہونے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف کا مشن آئیوا پیٹرووا کی قیادت میں پاکستان میں تقریباً دو ہفتے قیام کرے گا اور اکتوبر کے پہلے ہفتے تک ای ایف ایف کے چوتھے جبکہ آر ایس ایف کے تیسرے جائزے کا عمل مکمل کرے گا، دونوں جائزوں کی تکمیل کے بعد مجموعی طور پر تقریباً 1.2 ارب ڈالر کی مالی معاونت ملنے کی توقع ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا ہے، مذاکرات میں وزیرخزانہ کےساتھ اقتصادی ٹیم بھی مذاکرات میں حصہ لے گی۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام اورآئی ایم ایف کے مذاکرات 30 جون تک کے اعداد وشمار پر ہوں گے، پاکستان کی طرف سے ساورن ویلتھ فنڈ اورگردشی قرض میں کمی پربریفنگ دی جائے گی، آئی ایم ایف کو چینی کا شعبہ ڈی ریگولیٹ نہ کرنےکی وجوہات سے آگاہ کیا جائے گا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کو کرنٹ اکاؤنٹ خسارے، پرائمری سرپلس صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا، غیرملکی زرمبادلہ اور شرح تبادلہ سے بھی آگاہ کیا جائےگا، آئی ایم ایف اور ایف بی آرکے مذاکرات میں ٹیکس نیٹ بڑھانے اوراصلاحات پربات ہوگی۔

وزارت توانائی کی جانب سے گردشی قرض اوراصلاحات پربریفنگ دی جائے گی، جبکہ نیب اورایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی فنڈنگ روکنے کے اقدامات سے آگاہ کریں گے۔

اس کے علاوہ آئی ایم ایف پنجاب اورکے پی حکومتوں سے بھی مذاکرات کرے گا، صوبوں سے ٹیکس اورنان ٹیکس ریونیووصولی بہتربنانے کے اقدامات پربات ہوگی، صوبوں سے زرعی ٹیکس کی وصولی پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...